پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چل پڑیں، بارش کا امکان

پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چل پڑیں، بارش کا امکان
پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چل پڑیں، بارش کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہوگئی جب کہ آج اور کل پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گرمی سے پریشان افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، مغرب سے کم ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا جس کے سبب عیدالفطر کے موقع پر گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہوگئی جب کہ آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت 42 سے کم ہو کر 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -