"عمران خان کی فیک ویڈیوز تیار ،( ن )لیگ کا یہی وطیرہ رہا ہے" شیریں مزاری برس پڑیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری چیئرمین تحریک انصاف کی ممکنہ فیک ویڈیوز کے معاملے پر برس پڑیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیریں مزاری نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) ایک بار پھر اپنے پرانے بھونڈے طریقوں پر واپس آچکی ہے، اس بار انہوں نے غیر ملکی ٹیکنالوجی کے ذریعے عمران خان کے خلاف نازیبا ویڈیوز تیار کی ہیں۔ یہ( ن) لیگ کی پالیسی کا بنیادی جزو ہے، آپ کو یاد نہیں کہ انہوں نے بے نظیر بھٹو کی جعلی تصاویر جہازوں کے ذریعے پھنکوائی تھیں، اب یہ دوبارہ وہی کچھ کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے شہباز شریف کو "کرائم منسٹر" اور امریکی سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جو بھی کرلیں اب لوگ امپورٹڈ حکومت کے خلاف کھڑے ہوچکے ہیں، ریاست واضح کرے کہ وہ قوم یا امریکہ کی رجیم چینج کی سازش میں سے کس کے ساتھ کھڑی ہے؟
CrimeMinister a gift from US regime change conspiracy.But he shd realise no matter what he does, the people have risen against Imported govt.The State must show clearly where it stands: with the nation or with US regime change conspiracy. @OfficialDGISPR #امپورٹڈ__حکومت__نامنظور
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) May 3, 2022