بھارتی خاتون نے بیک وقت اتنے بچوں کو جنم دے دیا کہ ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے
امرتسر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں ایک خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا ہے، چاروں بچے صحت مند ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سربجیت کور نے امرتسر کے گرونانک دیو ہسپتال میں بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا ہے جن میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ چاروں بچے صحت مند ہیں تاہم انہیں نگرانی کیلئے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
خاتون کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کریئر میں پہلی بار دیکھا ہے کہ کسی خاتون نے چار بچوں کو بیک وقت جنم دیا اور چاروں بچے صحت مند ہیں۔ بچوں کا وزن ڈیڑھ ، ڈیڑھ کلو گرام کے قریب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے بھی خواتین جڑواں یا تین تین بچوں کو جنم دیتی رہی ہیں لیکن بچے انتہائی کمزوری کے باعث انتقال کرجاتے تھے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ بیک وقت چار صحت مند بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔