ڈیپ فیک ویڈیوز کے الزامات، مریم نواز بھی میدان میں آگئیں

ڈیپ فیک ویڈیوز کے الزامات، مریم نواز بھی میدان میں آگئیں
ڈیپ فیک ویڈیوز کے الزامات، مریم نواز بھی میدان میں آگئیں
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تحریک انصاف کی جانب سے خود پر ڈیپ فیک ویڈیوز تیار کرانے کے الزامات پر ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل " پی ٹی آئی" پر ڈیپ فیکٹ ویڈیوز کی آگاہی کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا گیا "مریم نواز جس کی وجہ شہرت جعلی رسیدیں،جعلی ٹرسٹ ڈیڈ اور جعلی خط ہے اب اطلاعات ہیں کہ اس نے DeepFake# ٹیکنالوجی کے ذریعے کئی اہم سیاسی شخصیات کی جعلی ویڈیوز بنوا کر کردار کشی کی منصوبہ بندی کر چکی ہے۔ مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ذلت اسی کا ہی مقدر ہو گا۔"

اس ٹویٹ کے جواب میں مریم نواز نے کہا "مجھے علم نہیں یہ ڈرامہ آپ کیوں کر رہے ہیں مگر باوجود اسکے کہ عمران خان نے مجھے دو بار جیل میں ڈالا،سزائے موت کی چکی میں رکھا،میں نا کردار کُشی پر یقین رکھتی ہوں نا ذاتی انتقام پر۔انسان کی ذاتی ونجی زندگی اسکا اور اللّہ ربّ العزت کا معاملہ ہے۔برائے مہربانی مجھے اس گند سے دور رکھیے۔"

ایک لیگی کارکن نے مریم نواز سے سوال کیا کہ وہ ان الزامات پر ایف آئی اے سے رجوع کیوں نہیں کرتیں؟ اس پر لیگی رہنما نے کہا کہ وہ ایف آئی اے سائبر کرائم کو اس کا نوٹس لینے کی تحریری درخواست دیں گی۔


 

مزید :

اہم خبریں -قومی -