برطانوی شخص نے کورونا کے دوران حکومت کی طرف سے ملنے والے قرضے سے ایسا خطرناک کام کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

برطانوی شخص نے کورونا کے دوران حکومت کی طرف سے ملنے والے قرضے سے ایسا خطرناک ...
برطانوی شخص نے کورونا کے دوران حکومت کی طرف سے ملنے والے قرضے سے ایسا خطرناک کام کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں پب کے سابق مالک پر الزام ہے کہ اس نے کورونا کے دوران حکومت کی طرف سے ملنے والے قرضے کے ذریعے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کو فنڈنگ کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 42 سالہ طارق ناموس نے مبینہ طور پر حکومتی قرض سکیم سے ہزاروں پاؤنڈ حاصل کیے، یہ قرضہ چھوٹے کاروباروں کو لاک ڈاؤن کے دوران فراہم کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر برطانوی حکومت نے 47 ارب پاؤنڈ (59 ارب ڈالر) کے قرضے جاری کیے جن میں سے 17 ارب پاؤنڈ کی واپسی کی کوئی امید نہیں ہے جب کہ 4.9 ارب پاؤنڈ رقم فراڈ کرکے حکومت سے وصول کی گئی۔
ناموس پر الزام ہے کہ اس نے حکومت کی اس سکیم سے حاصل ہونے والے فنڈز مبینہ طور پر داعش کو فراہم کیے، اس کے علاوہ اس کے قبضے سے دہشت گردی سے متعلقہ مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ناموس کے خلاف ابتدائی سماعت پیر کے روز ہوئی جس میں اس کو جیل بھجوادیا گیا۔ ملزم کے خلاف کیس کی مزید سماعت 22 جولائی کو ہوگی جب کہ اس کا دو ہفتوں پر مشتمل ٹرائل 21 نومبر سے شروع ہوگا۔