ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس وقت حالات آپ کو مشکل میں ڈالے ہوئے ہیں جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان حالات میں نماز سے مدد لینے کی اشد ضرورت ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثت کے امور میں ان دنوں مشکل کا سامنا ہے آپ کو اپنے ہی حق سے محروم کیا جا رہا ہے نہایت ہی شاندار حکمت عملی اپنانا ہو گی تب کچھ حاصل ہوگا۔ آج روز گار پر بھی توجہ دیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کچھ تو ضرور ہے اپنی توجہ اس پر رکھیں اور کوشش کریں کہ آپ کی مالی پوزیشن کمزور نہ ہو۔ اس لئے اب فوکس یہاں بھی رکھیں اور نیا کام بھی دیکھیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کیوں دوسروں کے معاملات میں آتے ہیں اس طرح تو خود کو پریشانی میں ڈال لیں گے اور سارا ملبہ آپ پر آ جائے گا۔ اس وقت صرف اپنے کام سے کام رکھیں تو بہتر ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اہم ذمہ داری کم ہو گی اور مالی طور پر بھی بہتری کا امکان ہے جو لوگ کسی بھی نئے کام کی ابتداءچاہ رہے ہیں وہ ایک مرتبہ اپنے پرانے کام پر توجہ دے کر کوشش ضرور کر لیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج ایک چانس ہے کچھ نہ کچھ ہاتھ آنے کا اور اگر فضول کام میں لگ گئے تو یہ اچھا موقع ہاتھ سے نکل جائے گا اس لئے ایسی لاپرواہی تو ہر گز مت کریں عقل سے کام لینا ہوگا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک اہم معاملے میں ان شاءاللہ کامیابی کا امکان ہے اور جن لوگوں کو پیسے کا انتظار تھا اس کا بندوبست بھی ہو سکتا ہے۔ آج آپ کی عزت بھی بڑھے گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اب اکیلے ہوتے جا رہے ہیں اپنے آہستہ آہستہ آپ کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں آپ غصہ قابو میں رکھیں۔ یہ رشتے دوبارہ نہیں ملنے ابھی بھی وقت ہے ان کو منا لیں تو اچھا ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک کوشش ان شاءاللہ کامیابی سے ہمکنار کرے گی اور جن لوگوں نے زندگی میں مشکل پیدا کی تھی اب وہ دور ہو جائیں گے اور آپ کے لئے آسانیاں شروع ہو جائیں گی۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ نے اب اپنا راستہ ٹھیک نہیں کیا تو مشکل ہو جائے گی فضول کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ ان کو جس قدر ممکن ہو چھوڑ دیں تو بہتر رہے گا۔ آج ہی فیصلہ کریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مشتری آج زائچے میں ہے یہ عزت میں اضافہ کرتا ہے اور رکے ہوئے کاموں میں بحکم اللہ بہتری لاتا ہے۔ آج آپ کے لئے اچھا دن ہے۔ اپنے مقصد کی جانب بڑھیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ممکن ہے رکاوٹوں کے پیچھے نظر بد ہو آج کا دن ہر لحاظ سے محتاط ہو کر چلنا ہوگا اور کالے ماش تین چھٹانک لے کر اس سے نظر اُتاریں۔ شام کے بعد گھر میں رہیں۔