ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی 6ویں پوزیشن
دبئی (اے پی پی):آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت نے آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی آسٹریلوی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔انگلینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم 86 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر آئی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم 15 ماہ سے پہلی پوزیشن پر قائم تھی۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کی رینکنگ میں تبدیلی آئی ہے۔ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے شروع ہوگا گا۔تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت 121ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے،آسٹریلیا 116 کے ساتھ دوسرے ، انگلینڈ 114کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقا 104کے ساتھ چوتھے، نیوزی لینڈ 100 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور پاکستان 86 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔رینکنگ میں سری لنکا ساتویں ،ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلا دیش نویں اور زمبابوے کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔