بھارت سے کرکٹ پر حکومت واضح موقف اپنائے ، توقیرضیاء

بھارت سے کرکٹ پر حکومت واضح موقف اپنائے ، توقیرضیاء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین توقیر ضیا نے بھی بھارت کے ساتھ کرکٹ معاملات پر حکومت کو واضح موقف اپنانے کا مشورہ دے دیا۔ سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا نے کہا کہ پاکستان میں آکر کھیلنا بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ہاتھ میں نہیں، یہ فیصلہ انکی حکومت کا ہے، وہ بھی نہیں چاہتے کہ پاکستان جاکر کھیلا جائے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے توقیر ضیا کا موقف تھا کہ ہندوستان میں وہ جوکچھ مسلمانوں کے ساتھ کررہے ہیں، دنیا کے سامنے ہے۔ بھارت کی ٹیم اس وقت پاکستان کے مقابلے اچھی ہے انہیں ہار کر ڈر نہیں البتہ حکومت کی ضد ہے کہ پاکستان نہیں جانا، اس لیے اب ہماری حکومت کو بھی اس حوالے سے ضرور کوئی موقف اپنا لینا چاہیے۔