قومی تھروبال چیمپئن شپ کا آغاز رواں ماہ ہو گا
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی تھروبال چیمپئن شپ کا آغاز رواں ماہ کراچی میں ہو گا،پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،سیکرٹری جنرل نے مزید بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا، ایونٹ کے اختتام پر کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے دوسری جانب مقبول ارائیں کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے انعقاد سے ملک میں کھیل کو فروغ ملے گا بلاشبہ پاکستان میں کھیل سے وابستہ ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بس ان کو ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جہاں پر وہ عمدہ پرفارمنس سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد کرتے رہیں گے۔