پی ٹی آئی اجتماع میں سازش کے تحت بچے سے تقریر کروائی گئی، علمائ

پی ٹی آئی اجتماع میں سازش کے تحت بچے سے تقریر کروائی گئی، علمائ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، سیکرٹری جنرل لاہور مولانا قاری علیم الدین شاکر، نائب امیرلاہور پیرمیاں محمدرضوان نفیس، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا سید عبداللہ شاہ، مولانا محمدزبیرجمیل، قاری ظہورالحق ودیگر نے حالیہ دنوں میں پی ٹی آئی کے ایک سیاسی اجتماع میں ایک سازش اور پلاننگ کے تحت نوعمر بچے سے تقریر کرائی گئی جس میں عمران نیازی کے والدین کو معاذاللہ، حضور سرور کونین کے والدین کریمین کے ساتھ نا صرف ملانے کی ناپاک جسارت کی گئی بلکہ باقی انبیاء، صحابہ واہلبیت، صلحا اور برگزیدہ شخصیات سے اسکو افضل قرار دینے کی بھی ناپاک کوشش کی گئی، اسکی پرزور اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے علماء نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ پورے مجمع بشمول اسٹیج پر موجودہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور دانشوروں نے خوشی سے تالیاں بجا کر اس ناپاک موقف کی تائید کی۔دینی رہنماو¿ں نے کہا کہ ایک ادنیٰ مسلمان بھی اپنی غیرت ایمانی کی وجہ سے یہ گوارا نہیں کرسکتا کہ ایک بدکردار شخص کو امت کی مقدس اور بزرگ شخصیات کے برابر قرار دیاجائے۔ ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کابھرپور نوٹس لیا جائے اور اس واقعہ کی چھان بین کروا کر اس میں پس پردہ ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

 پی ٹی آئی کے قبیح فعل سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اورکروڑوں مسلمانوں میں شدید اضطراب و اشتعال پایا جاتا ہے۔ علمائ نے مطالبہ کیا کہ اس توہین آمیز واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے اس میں ملوث افراد کو آئین اور قانون کے مظابق کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسی غلیظ حرکت کرنے کی کسی کو جر?ت نہ ہو۔