شمعون عباسی کا شادیوں پر تنقید پر ناقدین کو کرارا جواب 

شمعون عباسی کا شادیوں پر تنقید پر ناقدین کو کرارا جواب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور( فلم رپورٹر)اداکار شمعون عباسی نے اپنی شادیوں پر تنقید کرنے والے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔حال ہی میں پاکستان شوبز کی اداکارہ شیری شاہ سے چوتھی شادی کرنے والے اداکار شمعون عباسی نے ایک انٹرویو میں خود پر تنقید کرنے والوں کو ا?ڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان کے والد نے سکھایا تھا کہ ہمارے معاشرے میں گرل فرینڈ کا کوئی رواج نہیں اس لئے انہوں نے شادی کی۔شمعون کا کہنا تھا کہ لوگ اس بات کو نہیں سمجھ پا رہے ہیں کہ لڑکی کو دوست (گرل فرینڈ) بنا کر رکھنے سے شادی بہتر ہے۔اداکار نے بتایا کہ لوگ اکثر ا±ن سے سوال کرتے ہیں کہ تم نے شادی کیوں کی؟ جس پر میرا جواب ہوتا ہے کہ میرے بھائی! مجھے بیوی کی ضرورت تھی گرل فرینڈ کی نہیں۔شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ میرے والد نے مجھے سکھایا ہے کہ ہمارے معاشرے میں گرل فرینڈز کا تصور نہیں ہے اگر آپ زندگی میں کسی کو چاہتے ہیں، تو آپ اس سے شادی کریں۔یاد رہے کہ شمعون عباسی اور شیری شاہ کی جانب سے شادی کی تصدیق کے بعد جہاں مداحوں نے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں ا±نہیں چوتھی شادی کرنے پر ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

مزید :

کلچر -