ملکی دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءہمارا فخر ، بلیغ الرحمن 

ملکی دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءہمارا فخر ، بلیغ الرحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہاﺅس لاہور میں گنری سٹاف کورس آرٹیلری سکول نوشہرہ کے شرکا کے وفد نے میجر جنرل محمد عمر بشیر کی قیادت میں ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ ملک کے دفاع کےلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ہمارا ءفخر ہیں دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں ہماری پاک فوج اپنی پیشہ ورانہ قابلیت کی وجہ سے جانی جاتی ہے آج کے جدید دور میں آگے بڑھنے کے لیے نئے علوم، ٹیکنالوجی اور مہارتیں سیکھنے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کوئی بھی ملک اس وقت تک مہذب نہیں ہو سکتا جب تک اس میں آئین اور قانون کی بالادستی نہ ہو میڈیا کو چاہئے کہ وہ مسائل کی نشاندہی کرنے کےساتھ مثبت چیزوں کو بھی اجاگر کرے تصویر کے دونوں رخ دیکھنے کی ضرورت ہے بطور چانسلر پنجاب کی کل 50 سرکاری جامعات میں پہلی دفعہ 35 جامعات میں پرو وائس چانسلر لگائے گئے ہیں پرو وائس چانسلرز کی تعیناتی سے جامعات کے گورننس کے معاملات بہتر ہوں گے جبکہ تعلیم اور دیگر شعبوں میں بھی بہتری آئے گی۔گورنر پنجاب نے کہاکہ ملکی جامعات کی بین الاقوامی درجہ بندی میں ریکنگ بہتر ہو رہی ہے سسٹم پر اعتماد کرنے اور مثبت سوچ سے آگے بڑھنے سے ملک میں ترقی اور استحکام پیدا ہو گا۔
گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -