محسن نقوی کا دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے اچھرہ کے رہائشی نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

محسن نقوی کا دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے اچھرہ کے رہائشی نوجوانوں کے جاں بحق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(خصوصی رپورٹ)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے لاہور کے علاقے اچھرہ کے رہائشی نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ نوجوانوں کے دریا میں ڈوبنے کے واقعہ پر دلی دکھ ہے اور جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
افسوس

مزید :

صفحہ آخر -