اینٹی کرپشن نے اعجاز الحق سے  غیرقانونی طور پر ڈویلپمنٹ کی گئی  سوسائیٹیز کی تفصیلات طلب کر لیں

 اینٹی کرپشن نے اعجاز الحق سے  غیرقانونی طور پر ڈویلپمنٹ کی گئی  سوسائیٹیز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اعجاز الحق بھی اینٹی کرپشن کے نشانے پر آگئے، انہوں نے ہارون آباد شہر میں ڈکلیئر زرعی اراضی پر غیر قانونی رہائشی کالونیاں بنائیں،نجی ٹی وی کے مطابق غیر قانونی طور پر ڈویلپمنٹ کی گئی سوسائیٹیز میں وائیٹل سٹی فیز 1اور فیز 2شامل ہیں جبکہ پاسبان سٹی، الحق ٹاون، سروش ٹاون، رحمت ٹاون اور رحمت سٹی شامل ہیں،اعجاز الحق نے یہ غیر قانونی کالونیاں بغیر کسی سرکاری منظوری کے بنائی ہیں، اعجاز الحق اور اس کے فرنٹ مینوں نے سادہ لوح عوام الناس کے کروڑوں روپے ہتھیا لیے،اینٹی کرپشن پنجاب نے اعجاز الحق سمیت ٹی ایم اے ہارون آباد کے افسران و اہلکاروں کو 2مئی کو طلب کر لیا۔
 اعجاز الحق س

مزید :

صفحہ آخر -