حاجی کیمپ سیالکوٹ کے زیر اہتمام حج کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈیپارٹمینٹل میٹنگ آج ہو گی
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حاجی کیمپ سیالکوٹ کے زیر اہتمام حج آپریشن2023ءکی تیاریوں کے سلسلے میں ڈیپارٹمینٹل میٹنگ آج سیالکوٹ میں ہو گی، صدارت ڈائریکٹر حج اقرار احمد کریں گے نگران حج آپریشن سیالکوٹ، سید مجیب اکبر شاہ میزبان ہوں گے۔ شیخ اختر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ان کی معاونت کریں گے ضلعی انتظامیہ،واسا، بینک، ایئر لائنز، محکمہ صحت، سول ڈیفنس، پولیس کے افسران آج کے ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ڈائریکٹر حج بریفنگ دیں گے اور تجاویز لیں گے ضلع سیالکوٹ کے سرکاری سکیم کے عازمین کا حج ٹریننگ پروگرام بھی آج ہو رہا ہے،ڈائریکٹر حج اس پروگرام میں بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس