پنجاب بینک،پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈاور ماسٹر کارڈ کا اشتراک
لاہور(خصوصی رپورٹ)بینک آف پنجاب نے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور ماسٹر کارڈ کے اشتراک سے منعقدہ ایک تقریب میں ماسٹر کارڈ فری لانسر ڈیجیٹل اکا¶نٹ اور کارڈ کا آغاز کیا۔یہ لانچ فریقین کے درمیان معائدے (ایم او یو) پر دستخط کرنے کے بعد ہوا ہے تاکہ PSEB کے رجسٹرڈ فری لانسرز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے چلنے والی خدمات (ITes) کے پروفیشنلز کے لیے موزوں بینکنگ خدمات اور حل فراہم کیے جاسکیں۔ماسٹر کارڈ فری لانسر ڈیجیٹل اکا¶نٹ اور کارڈ ایک جدید بینکنگ سو لوشن ہے جو خاص طور پر فری لانسرز اور IT اور ITeS پروفیشنلزکی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ سولوشن بہت سے فوائد فراہم کر رہا ہے جس میں بغیر برانچ وزٹ کیے مکمل ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کی سہولت اور کم سے کم KYC ضروریات، PSEB کو-برانڈڈ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کا فوری اجرا، قرض کی سہولیات اور مرچنٹ اکا¶نٹس میں آٹو اندراج شامل ہیں۔ مرچنٹ سلوشنز سے مراد فوری انوائس جنریشن، اگلے دن کی ادائیگیوں اور کم سے کم چارجز ہیں۔یہ ڈیجیٹل اکا¶نٹ سروس BOP@Workکے تحت فراہم کی جائے گی، جو فری لانسرز اور IT اور ITeS پروفیشنلز کو آٹو فنانس، ہوم لون، اور پرسنل فنانس پر رعایت فراہم کرے گا۔PSEB، BOP، اور Mastercard کے درمیان شراکت داری پاکستان میں فری لانسنگ انڈسٹری کی ترقی میں اور IT اور ITeS کے شعبے سے تعلق رکھنے والے فری لانسرز اور پروفیشنلزکے درمیان مالی شمولیت کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ممبر آئی ٹی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سید جنید امام جنہوں نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، نے کہا، '' IT اور ITeS انڈسٹری پاکستان کی معیشت میں ایک بڑا حصہ دار ہے، اور حکومت پاکستان شعبے فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ BoP اور PSEB کے درمیان اشتراک سے فری لانسرز اور IT انڈسٹری کو نمایاں فروغ ملے گا۔''تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، سی ای او بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے کہا، ''ہمیں فری لانسر ڈیجیٹل اکا¶نٹ اور کارڈ لانچ کرنے پر فخر ہے، جو کہ فری لانسرز اور IT اور ITeS پروفیشنلز کی منفرد ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ BoP، PSEB، اور Mastercard کے درمیان اشتراک پاکستان میں IT انڈسٹری کو سپورٹ کرنے اور اسے مزید فروغ دینے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ مزید یہ کہ اس طبقے کے اہل فری لانسرز بھی بی او پی کے ذریعے پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم اور پنجاب روزگار جیسی رعایتی قرضہ اسکیموں تک رسائی حاصل کر سکیں گے، جس کے تحت وہ PYMB&ALS کے ذریعے بالترتیب 5% اور 4% تک کم شرحوں پر قرض حاصل کرنے کے قابل ہوں گے جبکہ ٹیئر1میں حاصل کیا جانے والا قرض انٹرسٹ فری ہوگا©"
پنجاب بینک