چھاپے کے دوران گرفتار 15 ملزمان کی ضمانت درخواستیں منظور
لاہور(نامہ نگارخصوصی)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹرنے چودھری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار 15 ملزمان کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملزمان کورہاکرنے کاحکم دے دیا عدالت نے ملزموں کوایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا جن ملزموں کی ضمانتیں منظور ہوئی ہیں ان میں ملزمان میں ممتاز حیسن ،محمد صابر ،منیر احمد ،مسعود احمد ،ملک عاشق سمیت دیگر شامل ہیں،ملزمان کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ،ملزمان پر پرویز الٰہی کے گھر پولیس ریڈ کے دوران مزاحمت اور پولیس پر حملہ کا الزام ہے۔
درخواستیں منظور