پرویز الٰہی کی درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور 

  پرویز الٰہی کی درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے اینٹی کرپشن گوجرانوالہ اور تھانہ غالب مارکیٹ لاہور میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے دہشت گردی کے مقدمے میں چودھری پرویز الہیٰ کی چار مئی تک جبکہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں درج مقدمہ میں چوہدری پرویز الہیٰ کی پندرہ مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی،مسٹرجسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تھانہ غالب مارکیٹ لاہور میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں چوہدری پرویز الہیٰ کی چار مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی پی ٹی آئی پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے اینٹی کرپشن گوجرانوالہ اور تھانہ غالب مارکیٹ لاہور میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور دائر درخواست میںموقف اختیارکیاگیا کہ تھانہ غالب مارکیٹ میں پولیس کو روکنے سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا، چوہدری پرویز الہیٰ کے وکیل عامر سعید راں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف بلاجواز مقدمات درج کرلئے گئے، دو مقدمات میں عبوری ضمانت کرالی مگر ایک اور مقدمہ رات گئے درج کیا گیا دوسری جانب اینٹی مسٹرجسٹس اسجد جاویدگھرال کی عدالت میں کرپشن گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی جانب سے کرپشن کیس میں نامزد کیا گیا، چوہدری پرویز الہیٰ اپنے وکیل عامر سعید راں اور صدر لاہور ہائیکورٹ بار اشفاق اے خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے عدالت نے اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں درج مقدمہ میں چوہدری پرویز الہیٰ کی پندرہ مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
ضمانت منظور

مزید :

صفحہ آخر -