پرویز الٰہی کی 2مئی کے درج کسی بھی مقدمہ میں گرفتار ی سے روک دیا
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو 2مئی کے دن درج ہونے والے کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو آئندہ سماعت پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا جسٹس صفدر سلیم نے چیمبر میں کیس پر سماعت کی،درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا چودھری پرویز الہٰی کا موقف ہے کہ درخواست گزار کیخلاف سیاسی بنیادوں پر کیسز درج کئے جارہے ہیں، ایک کیس میں ضمانت لیتا ہوں تو نیا کیس درج کرلیا جاتا ہے، معلوم نہیں درخواست گزار کیخلاف کتنے کیسز درج کئے گئے ہیں، عدالت سے استدعاہے کہ درخواست گزار کو نامعلوم مقدمات گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دیاجائے اوردرخواست گزار کو درج نامعلوم مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم بھی دیاجائے۔
روک دیا