بہاولپور، ہاسٹل حادثہ، کارپوریشن افسروں کا نیا منصوبہ فلاپ
بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) سانحہ نجی ہاسٹل طالبات ہلاکت معاملہ پرتحصیل میونسپل کارپوریشن افسران کی ایک اورشاطرانہ چال ناکام ہوگئی سانحہ کے بعد سابقہ تاریخوں میں نجی ہوسٹلز کے باہرنوٹسز چسپاں کردیئے گئے تھانہ سول لائنز میں نوٹس وصول کرنے کی کوشش ناکام دباﺅڈالنے پرپولیس نے ٹی ایم اے افسران واہلکاران کوحوالات میں بندکرنے کاکہاتوبھاگ نکلے باوثوق (بقیہ نمبر3صفحہ6پر )
ذرائع نے بتایاکہ سانحہ نجی ہوسٹل طالبات ہلاکت کیس میں تحصیل میونسپل کارپوریشن کے تحصیل آفیسر پلاننگ اوراس کے عملہ نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے29 اپریل کوسانحہ ہوااوراس کے بعد15 اپریل کی تاریخ کے جعلی نوٹس تیارکرکے تھانہ سول لائنز سے سابقہ تاریخوں میں وصول کرانے کی گھناﺅنی کوشش کی لیکن جب پولیس نے نوٹسز وصول کرنے سے انکارکیاتواپنے افسران کے ذریعے ان پردباﺅڈالا جس پرمبینہ طورپرایس ایچ اوتھانہ سول لائنز نے نوٹس لے کرجانیوالے اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بندکرنے کاکہاتووہاں سے بھاگ نکلے بعدازاں خودہی جاکر30 اپریل کوتمام ہوسٹلز کے باہر15 اپریل کی تاریخ ڈال کرنوٹسزاویزاں کردیئے جس پرعوامی وسماجی حلقوں نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے انہیں اس سانحہ کاذمہ دارقراردیاہے اورٹی ایم اے افسران واہلکاران کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کرنے کامطالبہ کیاہے۔