ملک کی تعمیروترقی میں محنت کشوں کا اہم کردار، چوہدری فقیر ارائیں، خالد محمود

ملک کی تعمیروترقی میں محنت کشوں کا اہم کردار، چوہدری فقیر ارائیں، خالد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 بورےوالا (تحصیل رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامک افیئرز چوہدری فقیر احمد آرائیں ۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر وترقی میں محنت کش اہم کردار رہے ہیں انہوں نے محنت کشوں کے مسائل کے (بقیہ نمبر20صفحہ6پر )
حل کے لیے ایوانوں میں آواز بلند کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شام لیبر ہال کے باہر پاکستان نیشنل ٹیکسٹائل لیدر اینڈ گارمنٹس جنرل ورکرز فیڈریشن اور گنج شکر بھٹہ مزدور یونین کے زیراہتمام یوم مئی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے لیے معروف لیبر لیڈر مرحوم الحاج بابو ریاض الحق چوہدری ۔ حافظ عاطف ریاض مرحوم کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہاکہ اب بھی وہ ان کے مسائل کو حل کروانے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری محمد عاشق آرائیں نے کہا کہ انہوں نے بھی بطور چیئرمین بلدیہ مزدور یونین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی بابو ریاض الحق مرحوم اور حافظ عاطف ریاض مرحوم کی مزدوروں کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ناقابل فراموش ہیں اور ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا تقریب سے فیڈریشن کے صدر شاہد حسین ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری حافظ عثمان ریاض صدر یونین ملک محمد اکرم ۔ خادم حسین نے کہا مطالبہ کیا کہ ای او بی آئی کی پنشن کم سے کم پچیس ہزار روپے مقرر کی جائے ۔بھٹہ مزدوروں کی رجسٹریشن کی جائے اور ان کے سوشل سیکورٹی کارڈز بنائیں بھٹہ مزدوروں کو گورنمنٹ مقرر کردہ ریٹ 1850اجرت دی جائے اور اس پر عمل کروایا جائے مزدوروں کی ڈیتھ گرانٹ اور میرج گرانٹ دی جائے جو گزشتہ کئی سالوں سے زیر التوا ہے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر وہاڑی ملک محمد شعبان نے کہا کہ مزدوروں کے مسائل جو ان کے نمائندوں نے پیش کئے ہیں وہ ان کو حل کروائیں گے جو ان کی پہنچ سے باہر ہیں وہ اعلی حکام تک پہنچائیں گے تقریب سے منظور برکت ماڑی والا ۔ خان شاہد نواب ۔محمد شکیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں مزدوروں کی کثیر تعداد موجود تھی#