حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کےلئے کوشاں، ارشد خان لغاری

حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کےلئے کوشاں، ارشد خان لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 صادق آباد(تحصیل رپورٹر)انتخابات چائے جب بھی ہوں ن لیگ تیار ہے جھوٹی افوائیں باتیں کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں عوام الناس ہماری کردار کشی جانتی ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز سابق وفاقی وزیر مملکت سردار ارشد خان لغاری نے رئیس (بقیہ نمبر19صفحہ6پر )
دین محمد چاچڑ کے بیٹے اور رئیس سلطان احمد چاچڑ کے بھتیجے کی شادی خانہ آبادی ولیمہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حلقہ 266کے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار وحید حسن ڈاھر سردار فاروق خان لغاری شاہ نواز چاچڑ ریاض احمد جونا حافظ عبداللہ چوہان آغا شبیر احمد خان آغا آصف بشیر خان آغا جاوید اقبال خان رئیس ظفر الہی انڈھڑ ان کے علاوہ معززین علاقہ کی بھر پور شرکت سردار ارشد خان نے مزید کہاکہ انتخابات جب بھی ہوں مسلم لیگ ن مکمل طورپرتیارہے اورعوامی عدالت میں مسلم لیگ ن سرخروہوگی حکومت نے قلیل وقت میں ملک کو معاشی اورسیاسی بحرانوں سے نکالنے کے لئے جوجدوجہدکی ہے عوام اسے سہراتے ہیں اور مزید کہاکہ قائد میاں محمد نواز شریف کے سچے پکے سپاہی ہیں انہی کی قیادت میں الیکشن ہوں گے ملک مشکل وقت سے ضرورگزررہا ہے لیکن جس تدبربرداشت بردباری کاپارٹی قیادت نے مظاہرہ کرکے ملک کومعاشی طورپر بحرانوں سے نکالآ ہے یہ صرف قیادت کا ہی کام ہے تحریک انصاف کی پونے چارسالہ حکومت نے ملک وقوم کوجس نہج پر پہنچایا ہے اورملک میں بحرانوں کوجنم دے کرسہاسی کلچرمیں نفرت تعصب بدتمیزی گالم گلوچ کوپروان چڑھایا ہے۔