ملتان ، بورےوالا(سٹی رپورٹر،تحصیل رپورٹر) بورے والا سے سابق ایم این اے پی ٹی آئی کے راہنما چوہدری نذیر احمد جٹ کے بھتیجے اصغر علی جٹ نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اورپیپلز(بقیہ نمبر15صفحہ6پر )
پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے اصغر علی جٹ کی شمولیت کا خیر مقدم کیا انہوں نے آئندہ انتخابات اور ضلع وہاڑی کی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال بھی کیا سابق صدر آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالادستی کو مقدم سمجھا ہے غیر جمہوری طریقوں سے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والے اپنا خود سیاسی مستقبل تاریک بنا رہے ہیں پارلیمنٹ کی طاقت سے انکار کرکے اسے کمزور کرنا غیر جمہوری اقدام ہے پیپلز پارٹی ایسے ہر غیر جمہوری اقدام کی مخالفت کرے گی جس سے پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی آنچ آئے گی الیکشن جب بھی ہوئے پیپلز پارٹی ایسے مضبوط امیدوار میدان میں لائے گی جو عوام میں مقبول ہونگے اور آئندہ الیکشن میں عوام میں مقبولیت کے جھوٹے دعویداروں کو انکی حیثیت کا پتہ چل جائے گا پنجاب میں بہت سی قد آور سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہی ہیں جو آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوکر ملک میں پیپلز پارٹی کو حکومت سازی میں مدد دیں گی پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں عوام کو بجلی،پانی،سیوریج،تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بہت جلد ترقیاتی فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں چوہدری اصغر علی جٹ نے آصف علی زرداری کو بورے والا سمیت ضلع وہاڑی کی موجودہ سیاسی صورتحال بارے بریفنگ دی۔ پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی رہنما میاں عامر وٹوکی اسلام آباد میں آصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری یوسف رضا گیلانی مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی۔ پی پی 242 سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کا ٹکٹ دینے پر شکریہ ادا کیا ۔ زراعت سے وابستہ کسانوں کے تمام مسائل خصوصی طور پر زرعی ٹیوب ویل صارفین کے لئے 13 روپے فی یونٹ فلیٹ ریٹ ون یونٹ ون ریٹ۔ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی کنٹرول ریٹ پر دستیابی۔تمام فصلات کی معیاری بیج کی دستیابی۔زرعی سپرے کی قیمت کو کم کرنا۔زراعت کے لیے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جائے ۔وزیر اعظم کا اعلان کردہ کسان پیکج کی بحالی کے لیے بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا ۔اس موقع پر موجود سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور آصف زرداری نے کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کے لئے وزیراعظم سے بات کریں گے یقین دہانی کرائی۔آنے والے پنجاب کے صوبائی الیکشن میں کسانوں کی نمائندگی کرتے ہوئےانشااللہ الیکشن جیت کر پنجاب اسمبلی میں کسانوں کے مسائل حل کریں گے ۔