سیڈ کمپنی مالکان متحرک، لاکھوں بوری گندم سٹاک کرنیکا انکشاف

  سیڈ کمپنی مالکان متحرک، لاکھوں بوری گندم سٹاک کرنیکا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن افسران کی مبینہ ملی بھگت سیڈکمپنی مالکان نے بیج کے نام پرلاکھوںبوری گندم سٹاک کرلی محکمہ خوراک کے گندم خریداری اہداف پورے نہ ہونے کاخدشہ، سیڈمافیا پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سرمایہ کاروں کیساتھ مل کرگندم سٹاک کررہے ہیں مہنگے داموں بیرون ملک سمگل کرنے کامنصوبہ، حکام بالاسے فوری طورپرسیڈکمپنیوں کے خفیہ سٹاک پرچھاپے مارکرگندم برآمدکرائیں، کسان تنظیموں کامطالبہ‘ باوثوق ذرائع نے(بقیہ نمبر25صفحہ6پر )
 انکشاف کیاہے کہ فیڈرل سیڈسرٹیفکیشن افسران کی مبینہ ملی بھگت سے ضلع بہاولپوراورضلع لودھراں کی سینکڑوں سیڈکمپنی مالکان نے ایک منصوبہ بندی کے تحت غیرقانونی طورپرلاکھوںبوری گندم خریدکرکے سیڈکے نام پرسٹاک کررکھی ہے جوگندم خریداری کاسیزن ختم ہوتے ہی ایک مافیاکے ذریعے بیرون ملک سمگل کرنے کامنصوبہ تیارکرچکے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایاہے کہ جوسیڈکمپنیاں پوراسال سیڈکاکام بھی نہ کرتی ہیں محض رجسٹریشن تک محدودہیں۔ انہوںنے بھی سرمایہ کاروں سے مل کرکافی مقدار میں گندم خریدکرکے بیج ظاہرکررکھاہے جوآف سیزن میں مہنگے داموں فروخت کردیاجائیگا۔ سیڈمافیاز کے اس منصوبہ کے باعث گندم خریداری کے اہداف بھی متاثرہونے کے خدشات پیداہوگئے ہیں۔ عوامی وسماجی حلقوں نے سیڈزکمپنیوں کے وئیرہاﺅسز پرچھاپے مارکرغیرقانونی طورپرذخیرہ کی گئی گندم برآمد کرنے کامطالبہ کیاہے۔