تیز آندھی اور بارش، چھپر گرنے سے خاتون جاں بحق
ملتان ،ڈیرہ، بہاولپور، کوٹ ادو، ٹبہ سلطان پور(سپیشل رپورٹر، سٹی رپورٹر، خبر نگار، بیورو رپورٹ)ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں موسلا دھار بارشوںکا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز علی الصبح ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے ہر طرف جل تھل ہوکر رہ گیا اس کے ساتھ ساتھ دن بھر بھی مختلف اوقات میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ اس ضمن میں ملتان میں سوموار اور منگل درمیانی شب بارش کا سلسلہ شروع ہوتے(بقیہ نمبر27صفحہ6پر )
ہی منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش نے ہائی الرٹ جاری کردیااورتمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، سٹاف کو مشینری کے ہمراہ اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے طلب کرلیا اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا کی ہدایت پر ڈائریکٹر ورکس عارف عباس نے شہر کے مختلف علاقوں اور ڈسپوزل اسٹیشنوں کا دورہ کرکے نکا سی آب کے انتظامات کا معائنہ کیا سیوریج افسران کو ہائی الرٹ رہنے اور نکاسی آب کا آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام روڈز،اہم شاہراہوں میٹرو روٹ،انڈر پاس کے علاقوں سے بھی ہنگامی بنیادوں پربارش کے پانی کی نکاسی کرنے کی ہدایت کی انہوں نے متعلقہ سیوریج سٹاف کو سڑکوں پر مین ہولز کورز ہٹانے، سکر مشینوں کے ذریعے پانی اٹھانے تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو فل کیپیسٹی پر چلانے کی ہدایت کی انہوں نے لوڈ شیڈنگ کے دوران ڈسپوزل اسٹیشنوں کو جنریٹرز پر چلانے کی بھی ہدایت کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن نے اس دوران ایم ڈی واساکو بارش سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی رپورٹ کے مطابق،پرانا شجاع آباد روڈ پر19 ملی میٹر،چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن پر سب سے زیادہ27 ملی میٹر جبکہ کڑی جمنداں ڈسپوزل سٹیشن پر20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ایم ڈی واسا نے شہری علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی تک تمام افسران و ملازمین کی مشینری کے ہمراہ فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے اور آئندہ بارش کی پیشنگوئی کے باعث الرٹ رہنے کا حکم دیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب کی ہدایت پر گزشتہ روز موسلادھار بارش کے بعد علی الصبح تمام عملہ صفائی فیلڈ میں بھیج کر گرینڈ صفائی آپریشن کیا گیا۔کمپنی انتظامیہ نے بھاری مشینری سے بارش کے بعد گیلے کوڑے کے ڈھیروں کی منتقلی کی مختلف نشیبی علاقوں سے کنٹینرز اٹھائے گئے۔عملہ صفائی نے نکاسی آب کیلئے چھوٹے نالوں و سیوریج لائنوں سے ویسٹ بھی نکالا۔قبل ازیں سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی اور منیجر آپریشن انوار الحق نے صفائی مہم کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ کا دورہ کیا انہوں نے اپنی نگرانی میں دو روزہ چھٹی کے بعد فلتھ ڈپو اور ٹرانسفر سٹیشن کلئیر کرنے کا ٹاسک بھی مکمل کرایا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا کہ صفائی صورتحال میں بہتری کیلئے فیلڈ سٹاف کی حاضری کا جدید سسٹم نافذ کیا گیا ہے حالیہ بارشوں کے سلسلے میں نائٹ شفٹ میں خصوصی صفائی سٹاف تعینات۔تیز ہوا اور بارش نے ایک خاتون کی جان لے لی۔ گھر کا چھپر گرنے سے ملبہ کی زد میں آنے سے خاتون دم توڑ گئی،نعش گھر منتقل، ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقہ معموری میں تیز ہوا اور بارش کے سبب ایک گھر کا چھپر گرگیا جس کے ملبہ کی زد میں آ کر 50سالہ بزرگ خاتون امیر مائی جوکہ بستی معموری کی ہی رہائشی تھی۔دم گھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو اہلکار نعش ورثاءکے کہنے پر قریبی ہسپتال لے گئے جہاں پر ڈاکٹروں نے بھی مریضہ کو ڈیڈ ڈیکلیئر کیا جس کے بعد نعش دوبارہ گھر منتقل کردی گئی۔ بعد ازاں مرحومہ کا نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اسکی تدفین کردی گئی۔ نماز جنازہ میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔بہاول پورمیں گذشتہ روز کالے بادلوں کی آمد کے بعد شہربھرمیں وقفہ وقفہ سے بارش کاسلسلہ جاری رہا جس کے باعث موسم انتہائی خوش گوارہوگیا کم سے کم درجہ حرارت 22 اورزیادہ سے زیادہ34 سینٹی گریڈ رہا 'موسم کی ویب سائیٹ کے مطابق گذشتہ سال اسی روز بہاول پورمیں درجہ حرارت 41 سینٹ گریڈ اورکم سے کم29 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاگزشتہ شب 11 بجے اچانک کوٹ ادو اور گردونواح میں بادلوں نے بسیرا کر لیا اور تھوڑی دیر بعد تیز جھکڑ چلنا شروع ہو گئے اس کے بعد شدید ترین آندھی چلنا شروع ہو گئی گرد آلود جکھڑ چلنے سے ہر طرف گرد چھا گءاور حد نظر صفر ھوگءجس کے باعث ٹریفک نظام معطل ھو کر رہ گیا جبکہ پیدل چلنا بھی دشوار ھوگیا آندھی شروع ہوتے ہی تمام فیڈر ٹرپ کر گئے اور برقی بھی معطل ھوگءاور نظام زندگی معطل ھو کر رہ گیا لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بجلی کی بندش کے باعث کوٹ ادو اور مضافاتی علاقے 1گھنٹہ سے زائد تاریکی میں ڈوبے رہے ، تاہم 45 منٹ کی شدید آندھی کے بعد موسم نے اچانک تیور بدلے اور تیز ھواں کے ساتھ ہلکی پھلکی بارش شروع ہوگئی جس کے باعث ہر طرف چھاءگرد چھٹ گءاور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ھو گیا جس پر لوگوں نے سکھ کا سانس لیا تیز ھواں اور بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری تھا جبکہ برقی رو بحال نہ ھونے سے پورا شہر اور مضافاتی علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے تھےٹبہ سلطان پور میں گزشتہ روز تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔