پی ڈی ایم کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا، اورنگزیب خان ، جہانزیب کھچی

پی ڈی ایم کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا، اورنگزیب خان ، جہانزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے صدر محمد اور نگ زیب خان کھچی اور پی پی 235 سےسابق صوبائی وزیر نامز امیدوار صوبائی اسمبلی محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انصاف کو کسی بھی ریاست کے لیے اہم قرار دیتی ہے اور آذاد (بقیہ نمبر40صفحہ6پر )
عدلیہ پر سب کو یقین رکھنا چاہیے ۔پارلیمینٹ کو مسلسل اینٹی پارلیمینٹری سر گر میوں کا مرکز بنایا گیا ہے اور پاکستانی تاریخ میں پہلی بار اسے ہائی جیک کر کے پروسیجر /اصلاحی بل کے ذریعے پارلیمینٹ میں آئین سے ہٹ کر اقدامات کیے گئے ہیں جو پوری قوم اور اصل جمہوری قوتوں اور قائد عمران خان کے لیے اور آئین پسند وکلا کے لیے ناقابل برداشت عمل ہے چودہ جماعتی اتحاد ہو یا کوئی اور عدلیہ سے کوئی سپیریر ہے نہ ہو سکتا ہے آئین سے خود کو بالادست قرار دینا ایک غیر جمہوری جرم ہے جس کی آئین میں سزا مقرر ہے اور اگر پارلیمینٹ کی کارروائی میں یہ ثابت ہو جاتا ہے تو پی ڈی ایم کو کہیں بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا اسی لیے ہم۔نے مذاکرات کو ان کے لیے نعمت قرار دیا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو عمران خان کی قیادت میں ریاست بے آئین نہیں بننے دیں گے اور آزاد عدلیہ کی محکم حیثیت ریاست کے استحکام کا سبب ہو تی ہے سب کو ملک کے مستقبل کے لیے سو چنا ہو گا کہ اپنے بچا اور غریب مکا کی پالیسی رکھنے والوں سے کءگنا بہتر ملک کی عدلیہ ہے 8 مئی کو جس پر ملک بھر کی عوام کی نظریں ہو ں گی ۔انہوں نے کہا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا سمجھنے والی مارشلائی حکو متیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس کی قومی اور سیاسی حیثیت تب ہے جب اس میں پی ٹی آئی کے قائدین شامل ہو ں گے ورنہ یہ پی ڈی ایم کا اجلاس ہو گا #