ایمریٹس کی مسافروں کےلئے پرکشش آفرز، پاس کی واپسی کا بھی اعلان

ایمریٹس کی مسافروں کےلئے پرکشش آفرز، پاس کی واپسی کا بھی اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان(پ ر) ایمریٹس نے اپنے مقبول مائی ایمریٹس پاس کی واپسی کا اعلان کردیا ہے۔ 1 مئی 2023 سے لیکر 30 ستمبر 2023 تک مائی ایمریٹس سمر پاس کی بدو(بقیہ نمبر37صفحہ6پر )
لت صارفین اپنے سفر کے دوران پانچ ماہ کے دوران دبئی اور متحدہ عرب امارات کے سینکڑوں مقامات پر خصوصی آفرز حاصل کرسکیں گے۔ دبئی جانے یا وہاں سے گزرنے والے ایمریٹس کے صارفین دبئی اور متحدہ عرب امارات میں شاندار ڈسکانٹ سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیکڑوں ریٹیل، تفریحی اور ڈائننگ آٹ لٹس کے ساتھ ساتھ مشہور پرکشش مقامات اور لگژری اسپاز کے لئے باآسانی اپنا بورڈنگ پاس اور شناختی دستاویز پیش کرکے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اگر آپ آن لائن چیک ان کرتے ہیں اور ایمریٹس ایپ یا والٹ سے سے اپنا موبائل بورڈنگ پاس ڈان لوڈ کرتے ہیں تو یاد رکھیں کہ اسکا اسکرین شاٹ آپ نے مختلف مقامات پر پیش کرنا ہے،ورنہ آپ کے لینڈ کرنے کے بعد یہ آپکی ایپس سے غائب ہوجائے گا۔ مائی ایمریٹس پاس کی تمام آفرز جاننے کے لئے براہ کرم ww.emirates.com/myemiratespassوزٹ کریں