میانوالی ون کچہ میں تین پولیس چوکیاں قائم، آپریشن مزید تیز

میانوالی ون کچہ میں تین پولیس چوکیاں قائم، آپریشن مزید تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان،راجن پور(بیورو رپورٹ، نامہ نگار)کچہ کریمینلز کے خلاف پولیس کا گرینڈ آپریشن چوبیسویں دن بھی جاری رہا جس میں پولیس نے اغوا برائے تاوان و دیگر سنگین جرائم کا بازار گرم رکھنے والے لاٹھانی گینگ کے سر گرم کارندوں سجاول سائیں داد اور سبزل لاٹھانی کے خفیہ ٹھکانوں کا ٹریس کرتے ہوئے انہیں تباہ و مسمار کر کے نظر آتش کردیا ہے(بقیہ نمبر43صفحہ6پر )
 اور ان علاقوں کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے پولیس نفری تعینات کر دی ہے۔ پولیس نے جاری آپریشن کے دوران اب تک کچہ کریمینلز کے درجنوں خفیہ ٹھکانوں کمین گاہوں کو مسمار کیا ہے اور اس دوران مزاحمت و مقابلہ کرنے والے تین ملزمان ہلاک اٹھائیس گرفتار ہو ئے جبکہ ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں خطرناک ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں پولیس حکمت عملی کے تحت کچہ کریمینلز کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلہ میں مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں بھی جاری ہے جس میں پولیس اور کچہ کریمینلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہو رہا ہے۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کچہ کے علاقوں سے کریمینلز کا صفایا جاری رکھے ہوئے ہے جس کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہے۔
کچے میں پولیس کا ڈاکووں کے خلاف آپریشن 24 ویں روز بھی جاری ہے آپریشن میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ڈی پی او مہر ناصر سیال کا اس موقع پر کہنا تھا کچہ کے وسیع و عریض علاقے میں معمولات زندگی معمول پر آچکے ہیں ڈاکوں کے زیر اثر علاقوں میں لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ہماری کوشش ہے کہ کچے میں دوبارہ کریمنل کو آنے کا موقع نہ ملے اس بارے حکومت بھی انتہائی سنجیدہ ہے اور پولیس مسلسل سرچ اپریشن جاری رکھے ہوئے ہے لانگ رینج ہتھیاروں سے لیس پولیس دستوں کو ہمہ وقت بکتر بند گاڑیوں ، بھاری نفری اور جدید اسلحہ کی مدد حاصل ہےچک بیلے شاہ ،چک عمرانی، چک کپڑا میں پولیس کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں کچہ کریمنلز کی حرکات و سکنات اور واپسی کے رستے مسدود کرتے ہوئے آپریشنل حکمت عملی کے تحت پیش قدمی اور ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہےدوسری طرف پولیس ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ کچہ کے انتہائی دشوار گزار اور خطرناک علاقہ کچی میانوالی ون میں 3 نئی پولیس پکٹس قائم کر دی گئی ہیں کچہ میانوالی ون کا بھی مکمل کنٹرول حاصل کر کے ڈاکوں کے ٹھکانوں اور کمین گاہوں کو مکمل تباہ کر کے ڈاکووں کے ٹھکانوں پر پولیس پکٹس قائم کر دی گئی۔ جبکہ کچہ میانوالی ٹو میں پیش قدمی اور ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے کچہ کے نو گو ایریا سمجھے جانے والے علاقوں میں ریاست و حکومت کی رٹ قائم ہو چکی ہےڈاکو پسپا ہو کر راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور۔ پولیس دستوں کی آپریشنل حکمت عملی کے تحت چک کپڑا، بیلے شاہ ،چک عمرانی میں بھی کاروائیاں جاری پولیس کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں کچہ کریمنلز کی حرکات و سکنات اور واپسی کے رستے مسدود کرتے ہوئے مزید پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈی پی او محمد ناصر سیال مسلسل کچہ کے آپریشنل ایریا میں فرنٹ لائن پر موجود رہ کر تمام تر آپریشن کی کمانڈ کر رہے ہیں۔ آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کا کچہ کے آپریشنل ایریا کے مسلسل دورے کر کے آپریشن کی مکمل نگرانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔