ملتان، ملزموں کا پولیس پارٹی پر حملہ، تشدد آپریشن، آٹھ سے زائد افراد گرفتار

ملتان، ملزموں کا پولیس پارٹی پر حملہ، تشدد آپریشن، آٹھ سے زائد افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(وقائع نگار)ملزم پارٹی کاچھاپہ مار ٹیم پر حملہ۔پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دی جبکہ تشدد سے زخمی ہونے والے اہلکار کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا ۔مقامی پولیس نے 8سے زائد افرادکو گرفتارکرکے کارروائی شروع کردی ۔معلوم ہواہے کہ تھانہ قطب پورمیں تعینا(بقیہ نمبر34صفحہ6پر )
ت اے ایس آئی اصغر علی انصاری کنسٹیبلان غلام عباس ، حماد کے ہمراہ ملزم چن کو گرفتارکرنے کے لئے لکڑمنڈی فیضی روڑ پہنچا تو ملزم کے اہلخانہ وغیرہ نے پولیس کے ساتھ مزاحمت شروع کردی اور پولیس پارٹی پر حملہ آور ہوکر اہلکاروں کو ماراپیٹا اور وردیاں پھاڑ دی جس کی وجہ سے اہلکار غلام عباس بے ہوش ہوگیا جسے طبی امدادکے لئے نشتر ہسپتال منتقل کیاپولیس کا بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم سمیت 8سے زائد افرادکو گرفتارکرکے تھانہ میں پابند سلاسل کردیا اور کارروائی کا عمل شروع کردیا ۔[7:17 am, 02/05/2023]