ملتان، آگ لگا کر روڈ بلاک کرنیکا الزام،22افراد کےخلاف مقدمہ درج
ملتان(وقائع نگار )پولیس نے سڑک کے درمیان ٹائروں کو آگ لگا کر کے روڈ بلاک کرنے کے الزام میں بائیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ سٹی جلال پور پولیس نے ملزمان ساجد د کوثر حاجی عربی سمیت 22 افراد نے خان بیلا روڈ (بقیہ نمبر32صفحہ6پر )
پر ٹائروں کو آگ لگا کر نعرے بازی کی اور آگ جلا کر سڑک کو گھنٹوں بند کیا جس کے نتیجے میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردیم