لیاقت آباد، جھگڑے پر ملزمان نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر ڈالا
لاہور(کر ائم رپو رٹر)لیاقت آباد کے علاقے میں دوران لڑائی جھگڑا پر فائرنگ کے نتیجے میں 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے دوران 30 سالہ عمیر گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع فرار ہو گئے،اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔