سمن آباد پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا، مقدمات درج
لاہور(کر ائم رپو رٹر)سمن آباد پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ،عادی مجرم و ناجائز اسلحہ کے مرتکب سمیت 4 ملزمان گرفتارکر لیے تفصیلات کے مطابق سمن آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں سٹریٹ کرائم میں ملوث دیدی گینگ کے 02 ارکان فہد اور مہروز کو گرفتار کر کے قبضہ سے چھینی گئیں 4 موٹرسائیکلیں،پستول و گولیاں،10 موبائل فونز اور 01 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی برآمد کر لیے ملزمان کے خلاف اقدام قتل ڈکیتی، راہزنی، جھپٹا کے 18 مقدمات درج تھے دوسری کارروائی میں ریکارڈ یافتہ عادی مجرم غلام رسول ناجائز اسلحہ پستول و گولیاں سمیت جبکہ سنیپ چیکنگ کے دوران ناجائز اسلحہ کے مرتکب ملزم ولید سے پستول و گولیاں برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمات کر لیے۔