نشتر کالونی، پولیس نے اشتہاری کو گرفتار کر لیا
لاہور(کر ائم رپو رٹر)نشتر کالونی پولیس نے پولٹری فارم کے منشی کو پھندا ڈال کر قتل کرنیوالے اشتہاری عبدالغفور کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جھنگ کے علاقے سے گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزم نے ذاتی رنجش پر اپنے ساتھیوں سے مل کر منشی عبدالحمید کو چارپائی سے باندھ کر گلے میں تار کا پھنداڈال کر قتل کیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے اشتہاری عبدالغفار 22سال سے ضلع جھنگ میں شناخت تبدیل کر کے رہ رہا تھا۔