عبد الرشید قریشی ایڈووکیٹ ایک درویش صفت انسان تھے، بیرسٹر نسیم باجوہ
لاہور(پ ر) عدلیہ بچاؤ کمیٹی کے کیمپ آفس لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں بیرسٹر نسیم احمد باجوہ صدر برٹش پاکستان نے برطانیہ سے آکر عبدالرشید قریشی سینئر ایڈووکیٹ بانی چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی کے انتقال پر ان کے بیٹوں امتیاز رشید قریشی میڈیا ایڈوائزر عدلیہ بچاؤ کمیٹی اور شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع سید منظور علی گیلانی ایڈووکیٹ چیئرمین استقلال پارٹی،جلیل احمد اوٹھی ایڈووکیٹ، وسیم احمد بٹ ایڈووکیٹ،ڈاکٹرشاہدنصیر، منظور علی بھٹی،سید سبطین علی بخاری ایڈووکیٹ، سید فیروز شاہ گیلانی ایڈووکیٹ اور رانا شاہد علی صحافی سمیت دیگر وکلاء نے معروف قانون دان عبد الرشید قریشی ایڈووکیٹ کے بلندی درجات کے لیے دعائے خیر کی اور بیرسٹر نسیم احمد باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ عبد الرشید قریشی ایڈووکیٹ ایک درویش منش انسان تھے اور انہوں نے بار اور بینچ کے لیے جو خدمات سر انجام دیں انہیں ہمیشہ سنہرے لفظوں سے یاد رکھا جائے گا اور مرحوم اپنے شعبہ وکالت کے روشن مینار تھے۔