لاہورڈیجیٹل مردم شماری، گھرانوں کی تعداد میں 9.46 فیصداضافہ
لاہور(جنرل رپورٹر) ڈیجیٹل مردم شماری میں 2017 کے مقابلے میں لاہور کے گھرانوں کی تعداد میں 9.46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔لاہور میں مردم شماری کا ابتدائی ہدف مکمل کر لیا گیا جبکہ اضافی دنوں میں ڈیٹا ری چیکنگ کا عمل جاری ہے۔مردم شماری کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے اچانک دورہ کیا اور ٹیموں کی سرپرائز چیکنگ کی۔لاہور میں کل 8068 بلاکس میں 19 لاکھ 15 ہزار 538 گھرانوں کی گنتی کا عمل 100 فیصد مکمل کر لیا گیا۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ تمام تحصیلوں میں 630 سپروائزرز نے متعلقہ اے سیز کی نگرانی میں اہداف مکمل کیے۔ ڈی سی لاہور نے پہلی ڈیجیٹل مردم شماری میں اہداف بروقت مکمل کرنے پر عملے کو شاباش دی۔رافعہ حیدر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے اضافی دنوں میں ری چیکنگ کی جائے، ہر فرد، ہر گھرانہ شمار کیا جائے۔