38 لاکھ میٹرک ٹن ہدف،28 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید لی گئی،زمان وٹو

38 لاکھ میٹرک ٹن ہدف،28 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید لی گئی،زمان وٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ خوراک پنجاب کیجانب سے صوبہ بھر کے گندم خریداری کے اہداف جاری کردئیے گئے۔سیکرٹری فوڈ پنجاب محمد زمان وٹو نے بتایا ہے کہ 38 لاکھ میٹرک ٹن گندم کے ہدف میں سے اب تک 28 لاکھ میٹرک ٹن گندم کاشتکاروں سے خرید لی گئی ہے۔ لاہور ڈویژن میں 3 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن میں سے اب تک 2 لاکھ 58 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کر لی گئی ہے۔ بہاولپور ڈویژن میں 8 لاکھ 4 ہزار میٹرک ٹن میں سے اب تک 7 لاکھ 53 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید  لی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں 6 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن میں سے اب تک 4 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کر لی گئی ہے، ساہیوال ڈویڑن میں 3 لاکھ 4 ہزار میٹرک ٹن میں سے اب تک 1 لاکھ 58 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے، ملتان ڈویژن میں 5 لاکھ 78 ہزار میٹرک ٹن میں سے اب تک 4 لاکھ 70 ہزار میٹرک ٹن گندم کسانوں سے خریدی گئی ہے۔سیکرٹری فوڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ سرگودھا ڈویڑن میں 2 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن میں سے اب تک 2 لاکھ 11 ہزار میٹرک ٹن، فیصل ڈویڑن میں 4 لاکھ 70 ہزار میٹرک ٹن میں سے اب تک 3 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن، گوجرانوالہ ڈویڑن میں 3 لاکھ 6 ہزار میٹرک ٹن میں سے اب تک 1 لاکھ 73 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کر لی گئی ہے۔اسی طرح راولپنڈی ڈویڑن میں 10 ہزار 7 سو میٹرک ٹن میں سے اب تک 9 ہزار 4 سو میٹرک ٹن گندم خریداری کر لی گئی ہے، پنجاب حکومت نے 38 لاکھ میٹرک گندم خریداری اہداف مکمل کرنے ہیں جن میں سے اب تک 28 لاکھ میٹرک ٹن گندم اہداف حاصل کر لئے گئے ہی