پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سوسائٹی میں بجلی چوروں کیخلاف بڑی کارروائی

  پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سوسائٹی میں بجلی چوروں کیخلاف بڑی کارروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹوانجینئر شاہد حیدر کی خصوصی ہدایات پر ایس ای سینٹرل سرکل رشید احمد خان کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں ایکسئین اقبال ٹاؤن فیضان بٹ نے اپنے سٹاف اور ڈویژنل ٹاسک فورس کے ہمراہ  پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سوسائٹی میں سرچ آپریشن کیا۔ دوران آپریشن ایک ٹیوب ویل پکڑا جو کہ ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے چلایا جا رہا تھا۔ ایم اینڈ ٹی کو موقع پر بلایا گیا اور کنکشن چیک کروا یا گیا۔کنکشن منقطع کر کے پکڑے جانے والے بجلی چور کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے ایکسئین، ایس ڈی او اور فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا ساتھ ہی ساتھ ان کا کہنا تھا کہ لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 اور لیسکو بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے پوری طرح سے سرگرم عمل ہے۔