پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج میں 11واں کانووکیشن آج ہو گا
لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام گیارہواں کانووکیشن بروز بدھ (آج) صبح11بجے خورشید محل ہال، آواری ہوٹل لاہور میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر گورنرپنجاب /چانسلر پنجاب یونیورسٹی محمد بلیغ الرحمان، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود خصوصی شرکت کریں گے۔