سرکاری اداروں میں درجہ چہارم کے ملازمین کی کمی، دفتری امور شدید متاثر

سرکاری اداروں میں درجہ چہارم کے ملازمین کی کمی، دفتری امور شدید متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور (جنرل رپورٹر) اداروں میں درجہ چہارم کے ملازمین کی قلت ہے۔ ڈویلپمنٹ اور ہارٹی کلچر اتھارٹیز میں بھی ملازمین کی کمی ہے۔5سال گزر گئے لیکن پنجاب کی ڈویلپمنٹ اور ہارٹی کلچر اتھارٹیز میں بھرتی نہ ہو سکی۔ محکمہ ہاؤسنگ کے زیر انتظام چلنے والے اداروں میں درجہ چہارم کے 4 ہزار 131 ملازمین کی کمی ہے۔ سابق صوبائی حکومتوں نے ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو بھرتی کا حکم دیا مگر عملدرآمد نہ کیا گیا۔ایل ڈی اے میں درجہ چہارم کے 301 اور واسا لاہور میں 559 ملازمین کی کمی ہے۔ پھاٹا لاہور میں 21، آر ڈی اے میں 32، ایم ڈی اے میں 70 اور جے ڈی اے میں 18 ملازمین کی قلت ہے۔ ایف ڈی اے میں 62، ڈی جی خان اتھارٹی میں 37 اور سرگودھا میں 37 ملازمین کی بھرتی نہ ہو سکی۔پی ایچ اے لاہور میں 191، ملتان 165 اور گوجرانوالا میں 46 اسامیاں خالی ہیں۔ واسا راولپنڈی میں 43، ملتان 376، گوجرانوالہ 195 اور واسا فیصل آباد میں 381 ملازمین کی بھرتیاں نہ ہو سکیں۔محکمہ ہاؤسنگ نے تمام اداروں کے سربراہان کو نئی بھرتیوں کیلئے مراسلہ لکھا۔ نئی بھرتیوں سے تنخواہوں کی مد میں سالانہ ایک ارب 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نگران وزیر ہاؤسنگ پنجاب سید اظفر علی ناصر کا کہنا ہے کہ نگران سیٹ اپ کو نئی بھرتیوں کی اجازت نہیں۔ الیکشن کمیشن اجازت دے گا تو بھرتیاں کر سکیں گے۔