ڈاؤلینس کو’انرجی پرفارمنس ٹیسٹنگ“میں ISO/IEC17025 سرٹیفکیشن حاصل
کراچی(پ ر):ڈاؤلینس پاکستان میں ہوم اپلائنسز کی صنعت میں معروف تیکنکی ادارہ ہے۔ ڈاؤلینس کی لانڈھی کراچی میں واقع ٹیسٹنگ اینڈ ویریفکیشن لیبس نے اپنے ریفریجریٹرز کے شعبے میں ”انرجی پرفارمنس ٹیسٹنگ“کے حوالے سے ISO/IEC17025 سرٹیفکیشن حاصل کر لی ہے۔ڈاؤلینس پاکستان میں ریفریجریٹرز بنانے والا پہلا ادارہ ہے جس نے عالمی معیارات کی سختی سے تعمیل کے لیے یہ بین الاقوامی منظوری حاصل کی ہے۔ یہ سرٹیفکیشن ’پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل‘ نے دی ہے۔ڈاؤلینس کی اس تیکنکی قابلیت کی یہ توثیق اس کے برآمدی کاروبار میں اضافے کا باعث بھی بنے گی۔ کمپنی اپنے صارفین کے لیے بے مثال سہولت، وقت اور پیسے کی بچت کا وعدہ کرنے کے لیے مسلسل اختراعات کرتی رہتی ہے۔ اس پروقار آئی ایس او ایکریڈیٹیشن کے ساتھ ڈاؤلینس کی لیبس اب دیگر صنعتوں کو بھی جانچ کی خدمات فراہم کر سکیں گیں کیوں کہ دیگر متعدد کمپنیوں کو اب بھی اپنی مصنوعات کی کارکردگی کی سرٹیفکیشن اور توثیق کی ضرورت ہے۔