جس دن سپریم کورٹ نے کہا اسی دن الیکشن ہونگے، اعتراز
لاہور (نامہ نگار خصوصی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور ماہر قانون دان اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ آڈیوز کو کوئی ریکارڈ کررہا ہے تو حکومت ان کو استعمال کر رہی ہے،عدالتی نظام میں بہت مسائل ہیں، ازخود نوٹس میں اپیل ہونی چاہیے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ آڈیوز کے حوالے سے سب کو سامنے آنا ہوگا، جرح ہوگی، اس سے پہلے آڈیوز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اگر ان آڈیوز کو کوئی ریکارڈ کررہا ہے تو حکومت ان کو استعمال کر رہی ہے، سیف الرحمان، جسٹس راشد عزیز، شہباز شریف کی آڈیو بھی سامنے آ چکی ہیں، انہوں نے آج تک ان آڈیوز کے تردید نہیں کی (ن) لیگ نے ججز میں مشترکہ معاملہ پیدا کر دیا ہے یہ سمجھتے ہیں کہ ججز میں تقسیم پڑگئی اور یہ اس کو استعمال کرلیں گے (ن) لیگ نے ماحول میں آلودگی پیدا کردی ہے 184(3)میں اپیل کا حق ہونا چاہیے، یہ سمجھتے ہیں کہ ستمبر میں چیف جسٹس اور صدر عہدے سے ہٹ جائیں گے تو ان کی موج ہو جائیگی صدر کے عہدے کیلئے صوبائی اسمبلیوں کے اراکین نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے ہیں، جب الیکٹورل ووٹ ہی مکمل نہیں ہونگے تو کیسے نیا صدر مملکت آئے گا۔ جس دن سپریم کورٹ نے کہا کہ اس دن الیکشن ہوں گے تو اسی دن ہی الیکشن ہوں گے وکلاء ججز کے حق کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے، چیف جسٹس، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس قاضی فائز کیلئے بھی نکلیں گے۔
اعتزاز