عمران خان کی سکیورٹی کیلئے آنیوالی ایلیٹ پولیس کی گاڑی خراب ہو گئی
لاہور(کر ائم رپو رٹر)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سکیورٹی کے لیے آنے والی ایلیٹ پولیس کی گاڑی خراب ہو گئی جسے کارکن دھکا لگاتے رہے۔پو لیس ذرائع کے مطابق یکم مئی کو ریلی کے دوران بھی عمران خان کو فراہم کی گئی جیمر گاڑی خراب ہو گئی تھی۔عمران خان گزشتہ روز ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں ان کی سکیورٹی کیلئے آنے والی ایلیٹ پولیس کی گاڑی خراب ہو گئی۔
گاڑی خراب