”سری نگر میں جی 20کانفرنس، بھارتی عزائم بے نقاب کئے جائیں“ صدر نے حریت کانفرنس کا خط وزارت خارجہ کو بھیج دیا

  ”سری نگر میں جی 20کانفرنس، بھارتی عزائم بے نقاب کئے جائیں“ صدر نے حریت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        اسلام آباد(آئی این پی)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر کا خط وزارتِ خارجہ کو ارسال کر دیا،صدرِمملکت نے اس حوالے سے وزارتِ خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ سری نگر میں مجوزہ جی 20اجلاس کے پیچھے بھارتی عزائم بے نقاب کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں،صدرِ مملکت نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وزارتِ خارجہ متنازع علاقے میں اجلاس کے انعقاد کے پیچھے بھارتی عزائم کو بے نقاب کرے،کنوینر حریت کانفرنس نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20اجلاس کے انعقاد کا اقدام نئی دہلی کی کثیر الجہتی، کثیر المحاذ مہم کا حصہ ہے،حریت کانفرنس کے کنوینر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر تنازع کے بارے میں ابہام پیدا کرنا چاہتا ہے، بھارت کشمیر کی بین الاقوامی اور قانونی حیثیت کو کمزور کرنا چاہتا ہے،کنوینر حریت کانفرنس کا خط میں کہنا ہے کہ بھارت اس تصور کو مضبوط کرنا چاہتا ہے کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے، بھارت دنیا کی توجہ اصل مسئلے سے ہٹانا اور زمینی حقائق چھپانا چاہتا ہے،حریت کانفرنس کے کنوینر نے صدرِ پاکستان کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ بھارت نے ڈھٹائی سے 2019 میں یک طرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کیا۔
حریت کانفرنس

مزید :

صفحہ اول -