خیر پور: ڈرائیور کو نیند آنے سے کوچ الٹ گئی، 15مسافر زخمی
خیرپور (این این آئی)سندھ کے ضلع خیر پور میں مہران ہائی وے پر سٹھارجہ کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی۔خیر پور پولیس کے مطابق حادثے میں 15 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔تمام زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔خیر پور پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ حادثہ کوچ کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔