ترقی پانے والے پولیس افسران غلام حیدر  اور مقبول شاہ کو انسپکٹرزکے بیجز لگائے گئے

ترقی پانے والے پولیس افسران غلام حیدر  اور مقبول شاہ کو انسپکٹرزکے بیجز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)ایس پی ورسک ڈویژن ارشد خان اور ڈی ایس پی ورسک سرکل محمد اسحاق نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو ترقی کے بیجز لگائے، ایس پی ورسک ڈویژن ارشد خان نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے معاشرے سے جرائم کے خاتمہ سمیت مختلف سماجی برائیوں کے خاتمہ میں بھی کردار ادا کرنے کی ہدایت کی، ایس پی ورسک ڈویژن ارشد خان نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ترقی پانے کے بعد آپ کے ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو گا،انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے افسران احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرینگے اور محکمہ کیلئے نیک نامی کا باعث بنیں گے