میونسپل اہلکاروں کے مسائل اور مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے: سانول نذیر اویڈ وکیٹ

      میونسپل اہلکاروں کے مسائل اور مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     بنوں (نمائندہ خصوصی) نگران صوبائی بلدیات  سانول نزید ایڈوکیٹ نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کے مسائل اور مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور ریٹائرڈ ملازمین جنھوں نے محکمے کے لئے اپنی ساری عمر گزاری کو پنشن دینے کے لئے خصوصی گرانٹ دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلام دیاز سکندری صوبائی وائس چیئرمین ال گورنمنٹ ایمپلائزکو ارڈینشن کونسل خیبر پختوا کیساتھ ٹی ایم اے بنوں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی عدم ادائیگی اور میڈیکل بورڈ پر ریٹائر ہونیوالے ملازمین کے بچوں کی بھرتی میں تاخیر پر ملاقات کے دوران کیا انہوں نے ٹی ایم اے کے ملازمین ہمارے اپنے ہی لوگ ہیں اور مجھے ان کے مسائل اور مشکلات کا احساس ہے اور میں ترجیحی بنیادوں پر ان کے مشکلات حل کرنا چاہتا ہوں