عوام خان پاکستان اور عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں: شوکت یوسفزئی
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے مختصر دور میں شانگلہ کو ترقی دینے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان اور عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ تمام تر جبر اور ظلم کئے تاکہ تحریک انصاف کو ختم کرنے کا حکومت کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہوسکا۔ الیکشن جب بھی ہوئے مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوزکانا، اچئی اور شکرہ میں شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کوزکانا پراپر سے ولی محمد، بختی رحمان، کوزکانا اچئی سے خانی روم، محمد روم، محمد حسین، اکبر حسین، شاہ حسین سردار حسین، سمیع اللہ، حمید اللہ، کوزکانا شکرہ سے محمد اقبال، عزیر الرحمن، عاقل، اقبال، داؤد نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے مستٰفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر تحصیل چیئرمین الپوری وقار احمد خان، پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر حبیب الرحمٰن طوفان، ضلعی سیکرٹری اطلاعات قاری اسلام ذادہ، مولانا خیر الافسر، ہدایت اللہ ودیگر نے بھی خطاب کیا اور نئے شامل ہونے والے افراد کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنا کر خوش آمدید کہا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اپنے چار سالہ دور میں شانگلہ میں یونیورسٹی، شانگلہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور 1122 ایمرجنسی کا قیام، کاناکو تحصیل کا درجہ دینا۔ سینکڑوں اسکولوں کو اپ گریڈ کیا اور سیاحتی مقامات برج بانڈہ اور کافر بانڈہ میں سڑکوں اور پل کے لئے ایک ارب روپے سے زائد رقم مختص کی، پینے کے پانی کی سینکڑوں سکیمیں اور درجنوں مساجد کو سولرائز کیا۔ اس کے علاوہ کروڑوں روپے کے پروٹکشن والز کی تعمیر شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کیا۔سینکڑوں آسامیاں پیدا کر کے یہاں کے نوجوانوں کو میرٹ پر پولیس میں بھرتی کے مواقع فراہم کیے۔ زون 6 بنایا جس سے پسماندہ علاقوں کے نوجوان سول سروس میں حصہ لے سکیں۔ وقت سے پہلے حکومت ختم نہ ہوتی تو شانگلہ میں شروع کی جانے والی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں کو جون میں مکمل کر لیا جاتا۔ ہم نے کروڑہ چکیسر اور کروڑہ اجمیر روڈ کی بھی منظوری دی ہے جو ایشین ڈیولپمنٹ بینک بنائے گا۔ اس کی تمام کاروائی مکمل کی جا چکی ہے۔ مئیمیں اس پر کام شروع ہونا تھا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نگران حکومت نے غیر قانونی طور پر ہمارے جاری ترقیاتی کام بند کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں شانگلہ کو سیاحتی مقام بنا کر یہاں نہ صرف روزگار کے مواقع دوں گا بلکہ لوگوں کو سڑکوں، تعلیم،صحت اور پینے کے پانی کی سہولیات بھی فراہم کروں گا۔