اے ٹی پی تمام صوبوں میں عوام کو حقوق دلائے گی، فائق شاہ

اے ٹی پی تمام صوبوں میں عوام کو حقوق دلائے گی، فائق شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے مظفر گڑھ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے شامل ہونے والے افراد منیر احمد ہارون حسین اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن ترقی پارٹی نے استحصالی نظام سیاست اور ناانصافی کے خاتمے کی بنیاد ڈال دی ہے جب تک اختیار عوام کو منتقل نہیں ہوتا اور انصاف ہر شخص کی دہلیز پہ نہیں آتا جدوجہد جاری رہے گی، چاروں صوبوں کے عوام تیزی سے امن ترقی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، محمد فائق شاہ نے کہا کہ کسان مزدور اور غریب عوام فصلوں کی تباہی روزگار چھن جانے اور ظالمانہ سلوک سے شدید تنگ ہیں وہ انصاف چاہتے ہیں موجودہ سیاسی طبقاتی نظام سیاسی جماعتوں کے غیر جمہوری اور غیر عوامی رویوں سے ایوانوں اور مفادات تک محدود ہے ہم اس استحصالی نظام کو جمہور کی طاقت سے توڑیں گے جس کیلئے امن ترقی پارٹی ہروال دستہ ہوگی، ہر حلقے اور یونین کونسل تک نیٹ ورک بنا رہے ہیں سیاسی جماعتیں اپنا رویہ تبدیل کریں ورنہ سخت محاسبہ کریں گے، ہم حب الوطنی، تعلیم آور معاشی نظام کو ازسرنو منظم کرکے آگے بڑھ رہے ہیں ایک مکمل معاشی اور عوامی چارٹر لے کر میدان میں اترے ہیں ہم نے سابقہ اور موجودہ حکومت کو ایک مکمل پلان دیا ہے مگر ان کے ذاتی مفادات ہی ختم نہیں ہوتے یہ ملک کو پستی کی طرف دھکیل ریے ہیں ہم دفاع کریں گے اداروں اور عوامی اختیار کو مضبوط بنائیں گے منشور اور پروگرام اہم ہو گا اور نئی اوو اہل قیادت دیں گے۔