مردم شماری کا اہم کام تیزی سے جاری ہے: ڈپٹی کمشنر ڈیرہ 

مردم شماری کا اہم کام تیزی سے جاری ہے: ڈپٹی کمشنر ڈیرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مردم شماری کا اہم کام تیزی سے جاری ہے، بعض حلقوں کی جانب سے مردم شماری کے حوالے سے تحفظات ہیں، ہم ان کے جائزہ تحفظات کو دور کرینگے، ڈیرہ اسماعیل خان کی اصل آبادی کو شمار کرتے ہوئے بھرپور وسائل حکومتی ایوانوں سے لائینگے، ڈیرہ اسماعیل خان کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کی افواہوں میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے، ڈیرہ اسماعیل خان کی تعمیر و ترقی میں عوام کے ساتھ ملکر اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے، ڈیرہ اسماعیل خان کی مٹی سے پیار ہے، اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ سرانجام دینگے، ان خیالات کااظہار اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا، اس موقع پر چیف سٹیٹسٹیکل افسراحسان اللہ خان ضلعی مردم شماری آفیسر /اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان فرحان احمد بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد نے کہا کہ مردم شماری کے دوران ہر فرد کی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے صحیح کوائف کا اندراج کرائیں انہوں نے کہا کہ واسا اور ٹی ایم اے کے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مسائل کے حل کیلئے انہوں نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کے سامنے یہ اہم مسئلہ اٹھایا ہے انشاء اللہ اگلے بجٹ میں فنڈز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائیگا،کنڈا مافیا کیخلاف پیسکو کی ٹیمیں اپنی کاروائیاں   جاری رکھے ہوئے ہے، کنڈا مافیا کیخلاف مقدمات کا اندراج کیا جائیگا، گرمیوں کی آمد آمد ہے بجلی کے ٹرانسفارمر کی کمی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں ہے کہ پیسکو ذمہ داران مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر کی کمی کے حوالے سے مفصل رپورٹ مرتب کریں تاکہ اس مسئلہ کے حل کیلئے پشاور کے ایوانوں تک بات کرکے اس مسئلہ کو حل کیا جائے۔