اکوڑہ پولیس کی کاررائیاں،رہزنی،چوری  اور ڈکیتی میں ملوث متعدد ملزمان گرفتار

اکوڑہ پولیس کی کاررائیاں،رہزنی،چوری  اور ڈکیتی میں ملوث متعدد ملزمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) اکوڑہ سرکل پولیس نے راہزنی،چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں متعدد گینگ کے کارندے گرفتار کرکے برآمد شد ہ مالمسروقہ (موبائیل فونز اور نقدی) اصل مالکان کے حوالے کر دی۔مالکان کا لوٹا گیا مال واپس دلانے پر نوشہرہ پولیس کا شکریہ۔ڈسٹر کٹ پولیس افیسر ناصر محمود کے خصوصی احکامات پر  عجب خان SDPO اکوڑہ نے چوری،راہزنی، ڈکیتی کے مقدمات میں لوٹا گیا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔ نوشہرہ پولیس نے چوری،راہزنی اور ڈکیتی کے مقدمات میں کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد گینگ کے کارندے گرفتار کیے۔جن کی نشاندہی پر لوٹا گیا مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تمام اشیاء کوفوری طور پر اُنکے اصل مالکان کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔متاثرین نے نوشہرہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے تمام افسران کو سٹریٹ کرائم کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایات دی ہیں اور اس حوالے سے تمام افسران کی ماہانہ کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لے کر جزا اور سزا کا تعین کیا جا رہا ہے۔